ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور سیالکوٹ موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری معاملے میں انعام کا ایک اور دعویدار سامنے آ گیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے معاملے میں انعام کا ایک اور دعویدار سامنے آ گیا۔عابد ملہی کی بیوی کے بھتیجے زاہد سرفراز نے دعوی کیا ہے کہ عابد ملہی کی گرفتاری میں اس نے پولیس کو مدد کی۔زاہد سرفراز نے دعویٰ کیا

ہے کہ 12 اکتوبر کی رات عابد ملہی فیصل آباد میں ان کے گھر آیا لیکن اس وقت گھر میں کوئی نہیں تھا، ملزم عابد ملہی کی بیوی کے والد چھت پر سو رہے تھے۔انعام کے دعویدار شخص کا کہنا ہے کہ عابد ملہی نے خالی گھر پاکر پاس پڑے موبائل فون کو چرا لیا اور جاتے ہوئے دیوار پر نشانی کے طور پر اپنا نام لکھ گیا۔بشری بی بی کے بھتیجے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس حکام کے رابطہ کرنے پر اس نے پولیس کو موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کیا جس کی مدد سے ملزم عابد کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔زاہد سرفراز کا کہنا ہے کہ عابد کی گرفتاری کے بعد اسے پولیس وین سے اتار دیا گیا، عابد ملہی کی تلاش کے دوران پولیس حکام نے انہیں انعامی رقم دینے کی یقین دہانی کرائی تھی، اس لیے اب پولیس اپنے وعدے کے مطابق 25 لاکھ روپے کی رقم دلوائے۔عابد ملہی کے والد کی جانب سے بیٹے کی خود گرفتاری کرانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھی پولیس کے لئے پچاس لاکھ روپے انعام کااعلان کیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…