اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے یکم نومبر کو پاکستانیوں سمیت غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت ملنے کے متوقع اعلان کے باعث پاکستان کے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حج و عمرہ ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کی جانب سے نہ صرف ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کے حوالے سے اقدامات کیے
جا رہے ہیں بلکہ انہوں نے عمرہ کے حوالے سے تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق ان تیاریوں کا مقصد پاکستانی زائرین کو سعودی حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے سعودی حکومت اور مقامی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔