پی ڈی ایم کے تین چوتھائی رہنما مودی کے ایجنٹ ہیں تو پاکستان کے وجود پر سوال اٹھتا ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر غداری کے مقدمے پر پھٹ پڑے

11  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اسے بھی غداروں میں شامل کر لیا گیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے بغاوت کے مقدمے

کے بعد ایک انٹرویو میں کہاکہ ایف آئی آر درج ہونے کا پتہ چلنے پر بہت دکھ ہوا۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے تین چوتھائی رہنما مودی کے ایجنٹ ہیں تو پاکستان کے وجود پر سوال اٹھتا ہے، میں نے کسی سے نہیں کہا نہ کہوں گا کہ میرا نام ایف آئی آر سے نکالیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور بدبختی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اسے بھی غداروں میں شامل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کیلئے بلایا گیا تو سرکاری گاڑی میں ہتھکڑیاں پہن کر جاؤں گا، ہمارا مستقبل اور قبلہ پاکستان ہے، پاکستان سے وابستگی اور مضبوط ہو گی، عزم کمزور نہیں ہو گا، خواہش ہے کہ سری نگر میں پاکستان کا پرچم لہراؤں۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ایف آئی آر میں شامل دفعات کیا کوئی عام آدمی درج کرا سکتا ہے؟ انہیں تو اتنی توفیق بھی نہیں ہوئی کہ ٹیلی فون کرکے معذرت کر لیتے۔انہوں نے کہاکہ جو نواز شریف کو کہتا تھا کہ میاں صاحب تْن کے رکھو آج روز ان کے خلاف پریس کانفرنس کرتا ہے۔

کل کو ایسے لوگوں کو کہنا ہے ہم نے خان کو سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا وزیراعظم جو بھی ہو ہمارے لیے قابل احترام ہے، جب وزیراعظم کہے اپوزیشن کے پیچھے مودی ہے تو ایسی ایف آئی آر درج ہوتی ہے، ایف آئی آر اخلاقی دیوالیہ پن اور ملک دشمنی کا

سب سے بڑا ثبوت ہے۔ایک سوال کے جواب میں راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پیکا سمیت مسلم لیگ ن کی حکومت میں بنے بعض قوانین درست نہیں ہیں، یہاں مادر ملت کو غدار کہا گیا، ایسی مضحکہ خیز چیزیں ملک کو کمزور کرتی ہیں، پریشانی یہ ہے میں انڈین ایجنٹ ہوں تو بطور کشمیری

میرا مستقبل کیا ہے؟وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اے پی سی میں صرف پاکستان کو آئین کے مطابق چلانے کی بات ہوئی، وزیراعظم نہ ہوتا تو بطور مسلم لیگی رہنما سب سے پہلے جا کر گرفتاری دیتا۔پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک میں شرکت کے حوالے سے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ ابھی احتجاجی تحریک میں براہ راست شرکت کا فیصلہ نہیں کیا۔راجا فاروق حیدر نے کہا کہ مودی کے 5 اگست کے اقدام کے بعد کشمیریوں کی توقعات کے مطابق حکومت پاکستان نے اقدامات نہیں کیے، بھارت پونے 17 لاکھ لوگوں کو مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل دے چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…