منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری تصاویر جاری کردی گئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری تصاویر جاری ،وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی ایک اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو تصاویر جاری کی گئیں۔ یادرہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ ہمیشہ پردے میں دکھائی دیں۔

ان کی زیادہ تصاویر بھی موجود نہیں لیکن وزیراعظم کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں اور لاہور میں فلاحی اداروں کے دوروں کے موقع پر بنائی گئی کچھ تصاویر بھی میڈیا کے پاس موجود ہیں یا پھر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سے سکرین شاٹس بطور فوٹوا ستعمال کیے جاتے ہیں لیکن اب سرکاری طور پر تصاویر جاری کردی گئیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کچھ عقیدت مند یہ بھی مانتے ہیں کہ وہ روحانی طاقتیں رکھتی ہے۔بشریٰ بی بی اسلامی قوانین سختی سے قوانین پرعمل پیراہیں، وکی پیڈیا کے مطابق جب بھی عمران خان مشکلات میں ہوتے تو بشریٰ سے روحانی معاملات میں مشورہ لے لیتے تھے، عمران اور بشریٰ پہلی بار لودھراں میں 2015 کے ضمنی انتخابات سے پہلے ملے تھے۔ عمران خان اپنے امیدوار جہانگیر ترین کی جیت پر بہت خوش ہوئے تھے، اس جیت کی پیشین گوئی بشری بی بی پہلے ہی کر چکی تھیں، اب عمران خان باقاعدہ طور پر رہنمائی کے لیے ان سے مشورہ لینے لگے تھے۔

شادی کے بعد ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ان کا چہرہ شادی کے بعد ہی دیکھا تھا؛ میں نے ان کا چہرہ دیکھے بغیر ہی ان سے شادی کے معاملے پر بات کی کیونکہ وہ جب بھی مجھ سے ملاقات کرتیں تو مکمل نقاب میں ہوتی تھیں، اس سے قبل انہوں نے ان کے

گھر پر ان کی صرف ایک پرانی تصویر دیکھی تھی۔ شادی کے کچھ ماہ بعد جوڑا عمرے کے لیے مکہ گیا تھا۔ بشریٰ بی بی سے متعلق مزید کہا ہے کہ وہ گھر میں رہنا پسند کرتی ہیں اور لوگوں سے زیادہ ملنا جلنا اور تقریبات میں جانا زیادہ پسند نہیں کرتی ہیں، جس کو لے کر عمران خان

کو کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ ان کے مطابق وہ خود معاشرتی میلان کا دور پار کر چکے ہیں۔ عمران خان کے مطابق ان کے دو بیٹے بشریٰ سے مل چکے ہیں اور شادی کے بعد ان کو بھی بشریٰ کے بچوں کو جاننے کا موقع ملا۔دوسری جانب بشریٰ بی بی یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ

مجھے پورا بھروسا ہے کہ عمران خان پاکستان سے کیے وعدے پورے کریں گے۔ اللہ نے ہم پر ملک کی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے۔ عمران خان کا مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور صحت و تعلیم کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔بشریٰ بی بی پاکپتن میں واقع بابا فرید کی درگارہ کی روحانی خاتون ہیں اور صوفی بزرگ بابا فرید کی عقیدت مند ہیں، عمران خان بھی بابا فرید کے عقیدت مند ہیں۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…