جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

نیب نے شاہد خاقان عباسی کو بھی طلب کرلیا ممکنہ گرفتاری سے پہلے حکومت کو سنگین دھمکی دے ڈالی

datetime 29  ستمبر‬‮  2020 |

راولپنڈی،اسلام آباد ( آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے کل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو طلب کر لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کوکل ایم ڈی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ کل اس کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔دریں اثناسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے شہبازشریف کی گرفتاری پر ہمارا رد عمل آئے گا اور ہمیں استعفوں کی قربانی دینی ہوگی۔ نوازشریف اورہمارا بیانیہ ایک ہے اور حکومت اپوزیشن سے ڈری ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ شہبازشریف کو ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا اور وارنٹ جاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف 70دن ریمانڈ میں رہ چکے ہیں اور مجھے گزشتہ روز بھی نیب کی طرف سے ایک اور پیشی کا نوٹس آیا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اختیارات کے غلط استعمال پر نیب نے نوٹس بھیجا۔ شہبازشریف کو گرفتار کیاگیا توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں۔اپوزیشن کی جانب سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما

نے بتایا کہ2ماہ جلسے جلوس ہوں گے اور پھر سڑکوں پر آئیں گے۔ ہمارا ردعمل آئے گا اور استعفوں کی قربانی دینی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 70فیصد کابینہ اراکین ٹیکس نہیں دیتے یامعمولی دیتے ہیں۔ کابینہ اراکین کے اضافی اخراجات کی ادائیگی کرپشن کے

پیسوں سے ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بھی ٹیکس سے متعلق جواب دہ ہیں۔ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں کرپشن نہ ہوتی ہو۔کرپشن ہوتی رہتی ہے لیکن اوپر سے آشیر باد حاصل ہو تو یہ بڑھ جاتی ہے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے مگر گرفتار کرنے والے خوفزدہ ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں حکومت کا نیب سے کوئی لینا دینا نہیں۔ دوسری طرف کہتے ہیں ہم سب کا احتساب کریں گے۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ جج ارشد ملک نے کہا مجھے بیلک میل کرکے فیصلہ کروایا گیا۔ نیب کا کیسز بن جائے تو وکیل کی فیس کروڑوں میں ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…