پاکستانیوں کو 15 ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ سعودی عرب سے شاندار خبرآگئی

27  ستمبر‬‮  2020

جدہ ( آن لائن) سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، زائرین کو انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے

عمرہ کے ایس او پیز بھی جاری کردیے ہیں ، جبکہ 4 اکتوبر سے مقامی افراد کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا ، جس کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے، زائرین عمرہ سے قبل مخصوص موبائل ایپ ‘اعتمرنا’ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج سے شروع ہوچکا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے تین گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے، جس میں 7بار طواف، 2رکت سنت،سعی صفا ومروہ اور حجامت کے فرائض ادا کرنا ہوں گے،جبکہ پہلے مرحلے میں 6 افراد روزانہ عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین کو مخصوص بسوں کے ذریعے سے مسجد الحرام لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام میں خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے ، اس مقصد کے لیے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرائے ہیں ۔

جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل یہ تھرمل کیمرے الارم سے آراستہ ہیں ، جب کوئی ایسا زائر ان کے سامنے سے گزرے گا جس کا جسمانی درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہوگا تو ان تھرمل کیمروں پر لگے الارم وارننگ جاری کر دیں گے ، زائرین اور انتظامیہ کے افراد سے ماسک کی پابندی بھی کرائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…