جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹر وے کیس ، لوٹ مار کرنے کے بعد جب دیکھا کہ ۔۔۔ملزم شفقت نے سب کچھ اگل دیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی این اے میچ ہونے کے بعد شفقت نے پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عابد کے ساتھ مل کر اب تک 11 وارداتیں کیں ،عابدعلی اور وہ ڈکیتی کی غرض سے ہی موٹر وے پر کھڑی خاتون کی گاڑی کے پاس گئے تھے ۔

جب انہوں نے لوٹ مار کر لی اور دیکھا کہ کوئی نہیں آ رہا تو انہوں نے خاتون کو گاڑی سے نکالا اور جھاڑیوں میں لے جا کر قبیح فعل انجام دیا ۔ موٹر وے پر جب جرم کو انجام دیتے ہوئے پولیس پہنچی تو فائرنگ کی آواز سننے کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔ اس نے بتایا کہ وہ اور عابد دو دنوں تک ایک ساتھ ہی تھے لیکن پھر وہ وہاں سے مفرور ہو گیا اور میں خود لاہور آ گیا اور پھر میں بھی یہاں سے غائب ہو گیا ۔ شفقت نے بتایا کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ اس وقت عابد کہاں پر ہے ۔شفقت کی عمر 23 سال بتائی جارہی ہے جبکہ اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس سے پہلے وہ بہاولنگر میں گینگ کے ساتھ مل کر وار داتیں کرتے تھے ، موٹروے کے اس علاقے میں وہ پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتیں کر چکے ہیں ، دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ وہ عابد کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتا کر لیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…