اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کاموٹروے کیس سے متعلق کہنا تھاکہ کسی بھی آئی جی بیوروکریٹ کا تبادلہ یا تنزلی کی جائے تو یہ بات یقینی ہے کہ وہ اپنا کام ٹھیک کر رہاہے۔
میں نے اپنی کتاب میں جوانکشافات کیے ہیں وہ سچ ہیں لیکن میری ایک ایک بات کو اتنی جلدی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا یہ مجھے یقین نہیں تھا، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بنی گالہ کے خلاف کوئی بھی شخص اگر کاروائی عمل میں لاتا ہے یا ان کے احکامات کی حکم عدولی کی جاتی ہے تو اس کا انجام بھیانک ہوتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کو ئی نجومی تو نہیں ہوں یا مجھے سانحہ موٹروے کا علم تو نہیں تھا لیکن جو باتیں میں نے کتاب میں لکھی ہیں وہ سچ ہیں ان میں کوئی خیانت نہیں کی اور یہ دو سال تبدیلی کے آنے ضروری تھے تاکہ لوگوں کو یہ باور ہوتا کہ ریحام خان جھوٹ نہیں بولتی ۔لوگوں نے مجھے گالیاں بھی دیں ، لیکن میں نے بغض عمران میں کوئی بات نہیں لکھی جو لکھا وہ سچ تھا۔