منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

موٹر وے کیس اگر کسی کو عابد اور وقار نظر آئیں تو فوراً ان نمبرز پر رابطہ کریں ملزمان کی اطلاع دینے کیلئے فون نمبرز بھی جار ی

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) پنجاب پولیس نے موٹر وے کیس میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کے لیے فون نمبرز بھی جاری کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ پر موٹروے کیس میں ملوث ملزمان عابد علی اور وقار الحسن کی تصاویر اور ان کے شناختی کارڈ کا عکس جاری کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں مطلوب ہیں، اگر کسی کے پاس دونوں سے متعلق معلومات ہیں تو15 پر اطلاع دیں۔ملزموں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25,25لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کہانیاں نہ سنائی جائیں سانحہ موٹروے کے مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس سانحے کے بعد وزیرمواصلات مراد سعید لاپتہ ہیں۔ ویسے تو حکومت مخالفین کے خلاف بیان بازی کرنے میں آپے سے نکل جاتے ہیں مگر یہ واقعہ ان کی وزارت کے محکمے میں رونما ہوا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ موٹروے پر سفر کے لئے پیسے تو لئے جاتے ہیں مگر سفر کرنے والوں کی حفاظت کا انتظام کیوں نہیں کیا جاتا؟

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نالائق وزیر مواصلات مراد سعید کو چاہیے تھا کہ میڈیا پر آکر اپنی نالائقی کا اعتراف کرتے مگر وہ چوروں کی طرح چھپے ہوئے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ نالائق مراد سعید کو ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ قوم متاثرہ خاتون اوران کے خاندان سے انصاف چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس کہانیاں نہ سنائیں۔ جو وزیراعلیٰ غیرذمے دار سی سی پی او کو نہیں ہٹا سکتے اور نہ ہی ان کی بدزبانی پر کارروائی کرسکتا ہے وہ قانون کی رٹ کیسے بحال کر سکتے ہیں؟
اطلاع دینے کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کریں
سی سی پی او لاہور
آفس:04299203524
04299203941
موبائل :03065210000

ڈی آئی جی انویسی گیشن لاہور
آفس:04299201904
04299200214
موبائل :03008296333

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور
آفس:04299203838
04299200190
موبائل:03068419999

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…