بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

موٹروے کیس ڈاکوئوں نے موٹروے پر آنے کیلئے 3 راستے بنارکھے تینوں راستے کہاں کہاں جاتے ہیں ؟ حیران کن انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )نجی ٹی وی کے مطابق لاہور موٹر وے پر یہ ڈاکوئوں کی پہلی واردات نہیں بلکہ ڈاکووں نے جائے وقوع کے اطراف کئی راستے بنا رکھے ہیں۔جائے وقوع پر ڈاکووں نے کھائی سے اوپر موٹروے تک آنے کے لیے باضابطہ راستہ بنا رکھا ہے

اور چند سیکنڈز میں جنگل سے موٹر وے پر پہنچ جاتے ہیں۔واردات کی جگہ سے تین راستے نکلتے ہیں جن میں سے ایک جنگل، ایک کھائی اورتیسرا تین دیہات کی طرف جاتا ہے۔تینوں دیہات کے رہائشی بھی وارداتوں سے تنگ اور پریشان ہیں۔دوسری جانب وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ نگرانی محکمہ داخلہ، پولیس فورس، فرانزک سائنس ایجنسی سمیت تمام متعلقہ ادارے موٹر وے وقوعہ کے دن سے تحقیقات میں مصروف ہیں، تمام محکموں کی مستحکم کوششوں سے کیس میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور ملزمان کی شناخت کے بعد انکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ بہت جلد یہ کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا اور واقعے میں ملوث مجرمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔انہوں نے میڈیا اور حکومتی ترجمانوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات کی ترسیل سے اجتناب کریں۔ صرف وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیرِ اطلاعات، وزیرِ قانون، آئی جی پنجاب اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی جانے والی خبر ہی مصدقہ تصور کی جائے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبران اس واقعے پر اپنی طرف سے کوئی پالیسی بیان جاری نہ کریں۔ صوبائی حکومت کا واحد ترجمان صرف وزیرِ اطلاعات ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پوری قوم پر امید رہے، بزدار حکومت ملزمان کی گرفتاری کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…