منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانیوالی ملزمان اور خاتون کی تصاویر غلط اور جعلی قرار موٹروے کیس میں اب تک کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟آئی جی نے سچائی بیان کردی

datetime 12  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ،سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی جو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں وہ بھی غلط اور جعلی ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا چلنے والی خبریں غلط اور حقائق کے منافی ہیں،اس کیس کی تفتیش کو خود مانیٹر کر رہا ہوں اور کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کیا جائے گا ۔ایسی غیر تصدیق شدہ خبریں نہ صرف کیس پر اثر انداز ہوتی ہیں بلکہ عوام کے لیے بھی گمراہ کن ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ملزمان اور خاتون کی جو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں وہ بھی غلط اور جعلی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میری میڈیا کے نمائندوں سے گزارش ہے کہ وہ تصدیق کے بغیر کوئی خبر نہ چلائیں ،میری عوام سے بھی گزارش ہے کہ ہم پر اعتماد رکھیں ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیں گے ۔یاد رہے کہ اب سے چند گھنٹوں پہلے نجی ٹی وی سما نیوز نے دعوی کیا تھا کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور مبینہ ملزم کی تصویر بھی نشر کردی، سما نیوز کے مطابق ملزم عابدبہاولنگر کا رہائشی ہے ۔ ملزم کا ڈی این اے جائے وقوع پر 3 مقامات سے ملا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کا شیشہ بھی عابد نے توڑا،گاڑی پر بھی ملزم کے خون کے نمونے ملے ،متاثرہ خاتون کے لباس سے بھی ملزم کا ڈی این اے ملا، ملزم نے 2013 میں ماں بیٹی سے بھی بہاولنگر میں بدفعلی کی تھی ،پرانے ریکارڈ سے ملزم کا ڈی این اے میچ کیاگیاجو میچ کر گیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…