جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمرہ کا آغاز کب سے ہوگا؟ سعودی حکام نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی وجہ سے تاحال عمرہ کا آغاز نہیں ہوسکا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کرونا مضمرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں میڈیکل شعبہ سے وابستہ افراد کو سعودی عرب لایا جا رہا ہے۔

دوسرے مرحلے میں سعودی شہریوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے بعد سعودیہ میں ملازمت کرنے والے اقامہ ہولڈر کو اجازت ملے گی ،پہلے داخلی افراد کے لیے طواف اور نمازوں کے لیے حرم کھلے گا اس کے بعد داخلی افراد کے لیے عمرہ شروع ہو گا ،پھر کرونا کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی حتمی کلیئرنس رپورٹ آنے کے بعد دنیا بھر کے لیے محدود عمرہ شرو ع کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ سعودی عمرہ کمپنیوں کو اپنی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سعودی وزات الحج نے اپنے معاملات نئے سرے سے منظوری کے لیے پیش کرنے اور دفاتر اور ہوٹلز کے لیے این او سی حاصل کرنے کا کہا ہے، عمرہ اور حج آپریشن کی معطلی سے ہونے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ،انٹر نیشنل فلائٹس کی بحالی طواف اور عمرہ کے لیے نئے سرے سے ایس او پیز ترتیب دئیے جا رہے ہیں، ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز انڈسٹریز سمیت زیارت اور عمرہ سے منسلک تمام اداروں سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرونا کی موجودہ صورتحال کا بھی روزانہ کی بنیا د پر جائزہ لیا جا رہا ہے ،یورپی ممالک میں شروع ہونے والی کرونا کی دوسری لہر کے خوف سے حرمین شریفین میں سارے امور معطل رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سعودیہ میں کرونا کی دوسری لہر کو 15ستمبر سے 15اکتوبر تک خطر ناک قرار دیا گیا ہے۔ یکم نومبر کو تمام امور کا دوبارہ جائزہ کے لیے اجلاس بلانے کی تجویز ہے ۔یاد رہے کہ رواں سال فریضہ حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…