اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیر ستان میں شہید لیفٹیننٹ ناصر خالد کی بہادر والدہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر میرے 50بیٹے بھی ہوتے تو اس وطن پر قربان کردیتی۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی امن کے دشمنوں کی جانب سے بچھائی گئی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکراگئی تھی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر حسین اور دو جوان شہید اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق فورسز کے جوان گھریوم میں سڑک تعمیر کرنے والوں کو پروٹیکشن دے رہے تھے کہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے ، لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدایک بہترین اورزبردست کیڈٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنے پی ایم اے میں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔ ان کے والد نے بھی شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ان کے والد پولیس کے محکمہ میں ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ ناصر خالد اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔ ان کے خاندان میں صرف ان کی والدہ تھیں۔