نواز شریف کو واپس لانا ہے تو پرویز مشرف کو بھی مت بھولیں حامد میر نے سابق وزیر اعظم کی واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

24  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف صحت مند ہو چکے ہیں اور پاکستان واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حال ہی میں اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے کابینہ کے فیصلے پر نکالا گیا تھا۔

اس میں عدالت کا کوئی کردار نہیں۔نواز شریف کا نام بالکل ایسے ہی ای سی ایل سے نکالا گیا جیسے 2016 میں جب نواز شریف وزیراعظم تھے تو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا۔یہ فیصلہ سپریم کورٹ پر ڈال دیا گیا تھا لیکن ان کے فیصلے میں یہ کہیں نہیں لکھا تھا۔حامد میر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کابینہ اپنے آپ کو بری الذمہ نہیں قرار دے سکتے۔تاہم مجھے یہ ضرور یاد ہے کہ نواز شریف چند ہفتوں کے لیے گئے تھے۔اب اگر وہ لندن کی سڑکوں پر چل رہے ہیں تو اس میں حکومت کو پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔یہ تو اچھی بات ہے کہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے اور چل پھر رہا ہے۔میری اطلاعات کے مطابق مریض بھی صحت یاب ہو گیا ہے اور واپس آنے پر تیار بھی ہو گیا ہے۔حامد میر نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف کو واپس لانا ہے تو پرویز مشرف کو بھی مت بھولیں۔پرویز مشرف بینظیر کیس میں مفرور ہیںجبکہ آئین سے غداری کے مقدمے کی تو کوئی بات ہی نہیں کر رہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…