اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وباء کی وجہ سے حکومت کو مسلسل معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا ، جس کے باعث پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ طے معاہدہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال پر آئی ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ
پاکستان پہلے ہمارے مطالبات پر عمل کرے اس بعدقرضے کی اگلی قسط کیلئے مذاکرت ہونگے ۔ معاشی اہداف پورے نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف نے معاہدے کو تکنیکی بنیادوں پر موخر کردیا، وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان پہنچے گی اور پاکستان کو دیے گئے معاشی اہداف کا جائزہ لے گی۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ ائی ایم ایف سے مذاکرات میں بنیادی ایجنڈا پاور سیکٹر ہو گا ۔ آئی ایم ایف کا مطابلہ ہے کہ پاور سیکٹر میں نمایا ں اصلاحات نہیں ہو سکیں ہیں فوراً سیکٹر میں اصلاحات کی جائیں اور ٹیرف میں اضافہ کیا جائے جس کے بعد پاکستان کیساتھ اگلی کیلئے مذاکرات کرے گے ۔