اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اقتدار کو 7 سال ہوگئے۔ اس دوران پی ٹی آئی نے 137 ارب روپے کے نئے قرضے لئے جس سے صوبے پر قرضوں کا بوجھ 269 ارب روپے تک پہنچ گیا۔سب سے زیادہ قرضہ بی آر ٹی کے لئے 53 ارب32 کروڑ روپے لیا گیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اس سال مزید 90 ارب روپے کے قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق سینئروزیر سکندرشیرپائوکا کہنا ہے کہ قرضے لینے سے مسائل بڑھیں گے اور مشکلات پیدا ہوں گی، جبکہ قرضے لینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ تیمورجھگڑا نے کہا کہ صوبوں کی صورتحال مختلف ہے۔ ہماری جو پے بیک ہوتی ہے وہ بجٹ میں اسکا دو فیصد بھی نہیں ہوتا۔ ترقیاتی کاموں کے لئے اگرقرضہ لینا پڑے تویہ غلط نہیں ہوگا۔