جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

دفتر پر پتھرائو اور عملہ زخمی نیب کا(ن) لیگی غنڈہ گردوں کیخلاف مقدمات درج کرانے کا اعلان

datetime 11  اگست‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن) نیب نے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی کو منسوخ کرتے ہوئے نیب دفتر پر پتھرائو اور عملے کے زخمی ہونے پر مقدمات درج کرانے کااعلان کیا ہے ۔نیب اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ قومی احتساب بیورو لاہور میں آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

تاہم انکی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤ اور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے 20سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤ روا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤ کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا۔ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور دیگر شر پسند عناصر کیجانب سے منظم انداز میں قانونی کارروائی میں مداخلت کی تحقیقات کافیصلہ کیا ہے۔مزید بر آں نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں و کارکنان کے غیر قانونی اقدام اور کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر (FIR) درج کروانے کابھی فیصلہ کیا ہے۔نیب کی جانب سے کہاگیا ہے کہ نیب ایک قومی ادارہ ہے جسکی تمام تر وابستگیاں ملک و قوم کے ساتھ ہیں۔نیب کا کسی سیاسی جماعت و گروہ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ نیب کے تمام تر اقدامات آئین و قانون کی روشنی میں سر انجام دیتا ہے۔نیب میں پیشی کے لئے آنے والے تمام افراد کو قانون کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ نیب میں ذاتی حیثیت میں پیشی کے لئے بلانے کا مقصد قانون کے مطابق کسی بھی شخص کا موقف معلوم کرنا ہوتا ہے۔نیب کے افسران قانون کے مطابق نیب میں پیشی کے لئے آنے والے ہر شخص کی عزت و احترام کو یقینی بنانے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں مگر کسی دباؤ، دھمکی،شر انگیزی /غنڈہ گردی کی پر واہ کئے بغیر اپنے قومی فرائص سر انجام دیتے رہیں گے۔کیونکہ نیب کا ایمان ـکرپشن فری پاکستان ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…