نئی ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر

7  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی تعینات ہونیوالی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل کی ماہانہ تنخواہ 18 لاکھ 60 ہزارروپے مقررکی ہے اور انہیں گھر کے کرائے کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق

ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کی کی تنخواہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا ۔ ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک 13 لاکھ روپے کی کلب ممبرشپ کے لیے بھی اہل ہوں گی ۔ انکے اہلخانہ اور بچوں کو مفت میڈیکل کی سہولت بھی میسر ہوگی ۔ڈپٹی گورنر کو دی جانے والی مراعات میں 1800 سی سی گاڑی اور ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول بھی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی گورنر کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار روپے کا موبائل فون خریدا جائے گا ۔ڈپٹی اسٹیٹ بینک کو بین الاقوامی سفر کے لیے بزنس کلاس کی سہولت میسر ہوگی جبکہ 36 ہزار روپے تنخواہ پر دو ملازمین بھی رکھنے کی اجازت ہوگی ۔ان کی رہائش گاہ پر بینک کی طرف سے سیکیورٹی الارم سسٹم اور گارڈ کی بھی سہولت میسر ہوگی ۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے نئی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کے بعد اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنرکی تعداد تین ہو گئی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سیما کامل کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ڈپٹی گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…