تاجروں نے لاک ڈاؤن کے خلاف جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا

29  جولائی  2020

لاہور(آن لائن)لاہور بھر کے تاجروں نے لاک ڈاؤن اور کاروباربند کرنے کے خلاف مزاحمت اور جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا، لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔

صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ 9 روز طویل لاک ڈان سے چھوٹے تاجروں کے ملازمین اور خاندان رل جائیں گے، پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈائون کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے تاجر تنظیموں کے عید الاضحی پرمارکیٹس وبازار کھولنے کے مطالبے کو درست قراردیتے ہو ئیکہا کہ حکومت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرے اور کاروبار کرنے دے، لاک ڈان کا فیصلہ دانشمندانہ ہے۔ ایوان صنعت وتجارت کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر اور انارکلی بازار کے نوجوان تاجر رہنما حارث عتیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈان کے فیصلے سے تاجر برادری کو شدید دھچکا لگا، حکومت نے لاک ڈان کا اعلان کرکے چھوٹے تاجروں اوران کے ملازمین اور خاندانوں کو فاقے کرنے پر مجبور کر دیا۔ لاہور چیمبر کے قائدین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ 9 روزہ لاک ڈان کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ 9 روزہ طویل لاک ڈائون کا فیصلہ چھوٹے تاجروں وملازمین پر بجلی بن کر گرا، حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرے۔قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر محمود نے کہا کہ چھوٹے تاجروں، ان کے ملازمین اور فیملیز کیلئے لاک ڈاؤن ڈرانا خواب ثابت ہوگا۔

چیئرمین آل پاکستان پیپرمرچنٹ ایسوسی ایشن ذیشان سہیل ملک نے کہاکہ اچانک لاک ڈان کے فیصلے سے تاجر برادری اور ملازمین کو شدید دھچکا لگا ہے۔صدر خالد پرویز نے کہا کہ پنجاب حکومت نے احمقانہ فیصلہ کیا ہے، اسے نہیں مانتے۔انارکلی بازار کے تاجرقائدین اور صدر پاکستان ٹریڈرزالائنس محمد علی میاں نے بھی پنجاب حکومت کے لاک ڈان کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مارکیٹس وبازار کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاجر برادری نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کرے بصورت دیگرتاجر دکانیں ازخود کھول دیں گے، عید سے قبل لاک ڈائون کے فیصلے پر انار کلی اور تاجر تنظیمیں سڑکوں پر آگئیں، حکومتی فیصلے کے بعد انار کلی اور نیلا گنبد کی تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں۔انہوں نے حکومتی اعلان کے برعکس دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ نیلا گنبد چوک میں سینئر تاجر رہنما اشرف بھٹی کی قیادت میں تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، عید سے قبل لاک ڈان کے فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔سینئر تاجر رہنما اشرف بھٹی کا کہنا تھاکہ حکومت کے فیصلے کو نہیں مانتے، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں حکومت نے ہمارے مطالبے پر کان نہ دھرے تو مزاحمت کرینگے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…