لندن( آن لائن) برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،اس ضمن میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتظامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کر دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برٹش ایئر ویز کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر کو کی گئی ای میل میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔ای میل کے متن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر
سہولیات شروع کرنے کے بارے میں تفصیلات مانگی گئی ہیں ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز کے زیر استعمال گیٹ اور لاؤنجز کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔برٹش ایئر ویز کی جانب سے کی گئی ای میل میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ جہاز سے منسلک فکس بریجز استمال کرنے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔ برٹش ایئر ویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی اور اسلام آباد کے لیے ہفتے میں تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔