عزیر بلوچ کے سرکی قیمت کیوں ختم کی گئی؟ یہ بھی پوچھا جائے عزیر سے بھتے کون لیتا تھا ؟ فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کےگھر چلی گئیں؟ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے تہلکہ خیز انکشافات‎

11  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پرجے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں لائی جانی چاہیے،سابق سپیکر قومی اسمبلی اوروفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مطالبہ کردیا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لیاری سے

ہمیشہ جیتتی تھی،2008ء کے الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی لیاری میں بہت تقسیم تھی۔بقیہ کراچی میں بھی مختلف سیاسی جماعتیں تقسیم تھیں اور ایک دوسرےسے لڑرہی تھیں۔میں نےسنا تھا کہ عزیر بلوچ بھتےلیتا ہے لیکن کیاکوئی عزیربلوچ سے بھی بھتہ لے سکتاتھا؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ کو عدالت میں لایاجائے اور سوالات پوچھے جائیں، پوچھا جائے کہ عزیر بلوچ کے سرکی قیمت کیوں ختم کی گئی؟ یہ بھی پوچھا جائے عزیر سے بھتے کون لیتا تھا ؟ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے اپنی فیملی کو خطرے میں ڈالا،ہماری فیملی نے کھویا ہے، پایا کچھ نہیں ہے،کراچی اور سندھ میں جو بھی واقعات ہوتے تھے ذوالفقار مرزا اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے، ولی بابر تو کسی سیاسی جماعت کےنہیں تھے، ان کےلیے ذوالفقارمرزانےکیوں آوازاٹھائی؟آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے متعلق فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ فریال تالپور کو کیا ضرورت پیش آئی کہ وہ عزیربلوچ کےگھر چلی گئیں؟فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ سیاست میں مجھے بینظیر بھٹو لے کر آئی تھیں،مجھے بےنظیر بھٹو نے ٹکٹ دیا اور جب مجھے سپیکرقومی اسمبلی کی پیشکش ہوئی تو میں نے اس وقت بھی انکار کیاتھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…