منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا ، تحریک انصاف بھی چھوڑنے کا فیصلہ،کس سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا امکا ن ہے؟نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا جسے فی الحال قبول نہیں کیا گیا ،نجی ٹی وی جی این ین کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیاہے لیکن ابھی تک قبول نہیں کیا گیاہے۔

ندیم افضل چن 11 جولائی تک چھٹیوں پر ہیں ۔نجی ٹی وی کا کہناتھاکہ وفاقی حکومت کی ایک اور وکٹ گر چکی ہے ، معاون خصوصی ملک سے باہر جا چکے ہیں اور انہوں نے فی الحال اپنے آپ کو سیاست سے دور کر لیاہے ، ان کا ستعفیٰ حکومت کو موصول ہو چکاہے لیکن اسے ایک ماہ کی چھٹیوں پر منتقل کیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں اور عہدے سے الگ ہو رہے ہیں ۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل یہ خبر میڈیا میں گردش کر رہی تھی کہ وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما نے خود بیان جاری کیا اور کہا کہ وہ فی الحال ایک ماہ کی چھٹیوں پر ہیں لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے نجی ٹی وی جی این این کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیاہے کہ ندیم افضل چن نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے اور امکان ہے کہ وہ واپس پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کر لیں ۔واضح رہے کہ حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…