اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں پیٹرول کا بحران مصنوعی قرار، وزیراعظم کو رپورٹ پیش،عمران خان نے سخت ترین حکم جاری کردیا

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کو پیٹرول بحران پر رپورٹ پیش کر دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ کمپنیوں کے لائسنس، ملوث افراد کو گرفتار اور ذخیرہ شدہ پیٹرول مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں پیٹرول کا بحران مصنوعی قرار، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی گئی۔ پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ذمہ دار پیٹرولیم ڈویژن پر عائد کر دی، رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل ڈ اکٹر شفیع آفریدی اورپٹرولیم ڈویڑن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔ وزیراعظم نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار اورذخیرہ شدہ پٹرول جبری طور پر مارکیٹ میں سپلائی کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کیے جائیں، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…