اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس آئی نے حالیہ دنوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کے پاکستان کیخلاف کئی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی و اینکر پرسن کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے Inter-Services Intelligence (ISI) کے جانبازوں کو زبردست سراہتے ہوئے انکشاف کئے
کہ قبل فخر ISI نے حالیہ دنوں پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں RAW سرپرستی میں دہشت گرد منصوبے رنگے ہاتھوں پکڑے بھارت کی کشمیر پر ہرزہ سرائی کوششوں کا راز فاش کیا۔تفصیلات کے مطابق سینئراینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈوں میں مگن رہتا ہے لیکن اس کے ہر منصوبے کو افواج پاکستان اور آئی ایس آئی نے ہمیشہ خاک میں ملایا ، انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ آج گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے Inter-Services Intelligence (ISI) کے جانبازوں کو زبردست سراہتے ہوئے انکشاف کئے کہ قبل فخر ISI نے حالیہ دنوں پاکستان بالخصوص اسلام آباد میں RAW سرپرستی میں دہشت گرد منصوبے رنگے ہاتھوں پکڑے بھارت کی کشمیر پر ہرزہ سرائی کوششوں کا راز فاش کیا۔دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزادکشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے ۔ نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ ایک پارلیمانی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پورا جموں اور کشمیر(بشمول آزاد کشمیر) بھارت کا حصہ ہے ۔ اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو آزاد کشمیر لینے کیلئے فوج کارروائی کرے گی۔بھارتی آرمی چیف نے کہاہمیں مغربی سرحدوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔