اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

رکن پارلیمنٹ کو سال میں 25 ٹریول وائوچر مل سکیں گے بیوی اور18 سال سے کم عمر کے بچے سہولت سے مستفید ہونگے قائمہ کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کیلئے تنخواہ اور الائونس ترمیمی بل منظور کرلیا

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قائمہ کمیٹی خزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کیلئے تنخواہ اور الائونس ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، رکن پارلیمنٹ کو سال میں 25 ٹریول وائوچر مل سکیں گے ، رکن پارلیمنٹ کی بیوی اور 18 سال سے کم عمر کے بچے سہولت سے مستفید ہونگے،

کمیٹی نے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کیلئے کسٹم ایکٹ میں ترمیم کی تجویز موخر کر دی،روزنامہ جنگ کے مطابق فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا، ترمیمی بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ ٹریول وائوچر کی سہولت کسی بھی وقت استعمال کرسکیں گے ، پہلے ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ 25 ائیر ٹکٹ کی اجازت تھی، سفر نہ کرنے کی صورت میں ائیر ٹکٹ کی سہولت ختم ہو جاتی تھی، چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک کا کہناتھا کہ ایوان بالا کے تمام اراکین امیر نہیں ہیں، ٹریول وائوچرز کی سہولت سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ نہیں پڑیگا، بزنس کلاس ائیر ٹکٹ کو ٹریول وائوچر میں تبدیل کیا گیا ہے، کمیٹی میں ممبر آپریشنز کسٹمز جاوید غنی نے کسٹم ایکٹ 1969 میں ترامیم پر بریفنگ میں بتایا تجویز ہے کہ درآمدی اشیا کا ایچ ایس کوڈ تبدیل کرنے کا اختیار ایف بی آر بورڈ کے پاس ہو، اس تجویز سے درآمدی اشیا کیلئے ٹیکس چھوٹ یا ٹیکس سلیب تبدیل ہو سکیں گے، کمیٹی نے گوادر میں تعمیراتی کام کیلئے دو کمپنیوں کو درآمدی مشینری پر ڈیوٹی کی چھوٹ اعتراض کرتے ہوئے وزارت بحری امور کو بھی طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…