اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے سینئر رہنمااور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس میں مبتلا ۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر
قرنطینہ کرلیا ہے، ان کےاہلخانہ نے بھی ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔یادرہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئےہیں۔