اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

سنتھیا رچی کے پی پی رہنماؤں پرسنگین الزامات امریکی سفارت خانے کا ردعمل بھی سامنے آگیا

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بینظیر بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کے معاملے پر امریکی سفارت خانے کا ردعمل بھی سامنے آگیا ،پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفارت خانہ پاکستان میں تمام امریکیوں کومناسب خدمات اورسپورٹ فراہم کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذاتی حیثیت میں مقیم بعض امریکیوں کے معاملات پر وہ تبصرہ نہیں کرسکتے۔دوسری جانب امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے انکشافات نے پاکستانی سیاستدانوں میں کھلبلی مچا دی ،پیپلز پارٹی رہنمائوں کے بعد تحریک انصاف کے رہنما کا بھی نام بھی سامنے آگیا ۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کے پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاستدانوں کے تعلقات تھے ان میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی بھی شامل ہیں ،رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی پی ٹی آئی رہنما کے انتہائی قریب سمجھی جاتی ہیں انہوں نے ہی امریکی خاتون کو یہاں پاکستان لانے میں مدد کی ۔اعظم سواتی پیپلز پارٹی دور میں جب وفاقی کابینہ میں شامل تھے تو امریکی خاتون کو مخدوم شہاب الدین سے تعارف کرایا جس کے ذریعے انہیں وزیر اعظم تک لیکر گئے ۔واضح رہے اعظم خان سواتی جے یوآئی کا حصہ اور سینیٹر تھے لیکن بعد میں اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…