اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عدالت جانے سے قبل گرفتار کرنے کا فیصلہ ،نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی ٹیمیں شہباز شریف کی گرفتاری کےلئے متحرک ہو چکی ہیں، اپوزیشن لیڈر کو آج عدالت جانے سے قبل گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کےلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں، گزشتہ روز
بھی نیب نے ان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے تھے۔شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے باہر پولیس اور اینٹی رائٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے، اس دوران نیب ٹیمیں لاہور ہائی کورٹ کے اندر اور اطراف میں موجود رہیں گی۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوگی