ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ کے بعد وزیر اعظم لاپتہ،حکومت کو کس قسم کا اشتہار جاری کرنا چاہئے؟ (ن) لیگ نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) نے وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پراظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت سے وزیراعظم کی گمشدگی کااشتہار شائع کرنے کامطالبہ کر دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں وزیراعظم کہاں ہیں؟ طیارے کا حادثہ میں میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں ملک کا وزیراعظم کہاں لاپتہ ہیں؟

،طیارہ حادثہ کی تحقیقات پر عوام سوال پوچھ رہے ہیں لیکن وزیراعظم لاپتہ ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ ایک کروڑنوکریاں،50 لاکھ گھردینے کاوعدہ کرنیوالاوزیراعظم لاپتہ ہیں،آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والا،بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،پارلیمان کوتالالگاکروزیراعظم لاپتہ ہیں؟،دو سال میں تاریخی 13000 ارب کا قرض لینے والا وزیراعظم لا پتہ ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،بطور وزیر اعظم سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جانے والا وزیراعظم لا پتہ ہے،ٹڈی دل سے فصلیں تباہ ہوگئیں اور وزیراعظم لاپتہ ہیں؟۔ترجمان ن لیگ نے کہاکہ کورونا مریضوں اور اموات کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن کوئی حکمت عملی موجود نہیں،بی آر ٹی کے 126 ارب کے کھڈے کھودے گئے لیکن وزیراعظم لاپتہ؟،عمران صاحب نے کہاکہ 10ارب درخت لگا دیئے ہیں لیکن زمین پر یہ درخت لاپتہ ہیں۔ پانچ سال سے فارن فنڈنگ کا کیس جاری لیکن احتساب خود سے شروع کرنے والے وزیراعظم کا کچھ پتہ نہیں، 23 خفیہ بینک اکاؤنٹس برآمد ہوگئے، خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کو سات سال سے تالا لگا کر عمران صاحب لا پتہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…