پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عیدالفطر کی خوشیوں میں ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کو ہرگز نظر انداز نہ ہونے دیں، وزیراعظم و صدر کا عیدالفطرکے موقع پر خصوصی پیغام

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت عالم انسانیت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے، بڑی بڑی طاقتیں بھی وبا ء کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں، پاکستانی قوم کو اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کراور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھ کے کرنا ہے، عید الفطر کے بابرکت موقع پر ہمیں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور دعا ہے اللہ تمام دنیاکو اس آزمائش سے نکال لے،

عیدالفطر کی خوشیوں میں ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کو ہرگز نظر انداز نہ ہونے دیں اور حتی الوسع ان کے ساتھ تعاون، ہمدردی اور خیر خواہی کا معاملہ کریں۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ عید الفطر کے اس پر مسرت موقع پر میں اہل وطن کو مبارکباد دیتا ہوں، اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ وہ ہماری عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔عید الفطر کا دن مسلمانوں کے لئے مختص ایک تہوار سے بڑھ کر اس محنت، ریاضت، صبر اور ہمدردی کا انعام ہے جو ماہ رمضان المبارک میں انجام دی جاتی ہے۔ روز عید گویا یہ پیغام لے کرآتا ہے کہ اگر انسانیت، ایثار اور صبر و ہمدردی جیسی صفات کو ہم مستقل طور پر اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو خدائی انعام و تکریم ابدی طور پر ہمارا مقدر ہوں گے۔ یہ دن جہاں اپنوں کے ساتھ بغل گیر ہو کر خوشی، محبت اور اخوت کے اظہار کا دن ہے، وہیں ضرورت مندوں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا پیغام بھی دیتا ہے۔اس وقت عالم انسانیت کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے دو چار ہے۔ بڑی بڑی طاقتیں اس وبا ء کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں، پاکستانی قوم کو اس نازک صورتحال کا مقابلہ متحد ہو کراور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھ کے کرنا ہے۔ عید الفطر کے اس بابرکت موقع پر ہمیں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ارد گرد کے ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھنا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرنی ہے کہ وہ اپنا خاص فضل و کرم فرماتے ہوئے تمام دنیاکو اس آزمائش سے نکال لے۔ اللہ تعالیٰ ہماری نصرت فرمائے اورہمیں اس مشکل گھڑی سے مزید مضبوط اور متحد بنا کر سرخرو فرمائے۔آمین۔

وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان نے عیدالفطر 1441 ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہاکہ اللہ تبارک و تعالی کا شکر ہے کہ ہم سب کو رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں نصیب ہوئیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمارے روزوں، عبادتوں اور کار ہائے خیر کو اپنی بارگاہ مبارک میں قبول فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر میں اہل وطن اور مسلمانان عالم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔رمضان المبارک میں روزے کے ذریعے ہم نے اپنی زندگی میں جو تقوی، نظم و ضبط اور خیر خواہی کا جذبہ پیدا کیا تھا، اب ہماری یہ کوشش ہونی چاہئیے کہ اس کو اپنی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔ اس سال عیدالفطر کے موقع پر عالم انسانیت گہری آزمائش سے گزر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے ساری دنیا پریشان ہے اور تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر اس وباء کی روک تھام کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اس وائرس سے بچاؤ کے لئے طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق احتیاط برتنا ہی فی الوقت اس کی روک تھام کا واحد طریقہ ہے۔ رمضان المبارک میں پرہیز گاری کا جو وصف ہم نے سیکھا ہے اسے اختیار کرتے ہوئے ہمیں اس موذی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کرنی ہے۔ سماجی فاصلے، حفظان صحت کے اصولوں کو اختیار کرتے ہوئے ضرورت مند، نادار، مستحقین اور دیہاڑی دار طبقے کا خصوصی خیال رکھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ عیدالفطر کی خوشیوں میں ضرورت مند اور پسماندہ طبقات کو ہرگز نظر انداز نہ ہونے دیں اور حتی الوسع ان کے ساتھ تعاون، ہمدردی اور خیر خواہی کا معاملہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ان خوشی کے لمحات میں ایک طرف خوشیاں تقسیم کر کے ہم اپنی عید کو بامقصد اور باعث اطمینان بنا سکتے ہیں تو دوسری طرف احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعد وضوابط پر عملدرآمد کرکے اپنی، اپنے پیاروں اور اپنے ہم وطنوں کی قیمتی جانیں بچا سکتے ہیں۔رمضان المبارک میں عبادت کے دوران کی گئی دعاوں کی فضیلت سے اللہ تعالی ہمیں اس آزمائش میں کامیابی عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…