جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

’’پاکستان میں کرونا وائرس کیخلاف دوا کی تیاری ، 127ممالک کو ایکسپورٹ ‘‘ دوا کتنے ہفتوں میں تیار جائے گی ،قیمت کیا ہو گی؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور بحالی میں موثر دوا اب پاکستان میں تیار ہوگی اس حوالے سے امریکی کمپنی گلیئڈ سائنسز نے اینٹی وائرل دوا کی پاکستان میں تیاری کی اجازت دیدی جبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد کورونا وائرس کے علاج میں مؤثر دوا ’رمڈیسیویر‘ کی تیاری پاکستان میں چند ہفتوں میں

شروع ہو جائیگی جس کی قیمت کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں گے۔جمعہ کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر نے کہاکہ امریکی کمپنی گلیڈ نے اینٹی وائرل دوائی ’’رمڈیسیویر ‘‘کی پاکستان کو بنانے کی اجازت دی ہے ،پہلے یہ دوائی امریکا میں کمپنی جی ایس آئی تیار کرتی تھی۔ انہوںنے بتایاکہ امریکن کمپنی کی پاکستانی کمپنی بی ایف بائیو سائنسز کو کورونا وائرس کی دوائی بنانے کی اجازت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں دو ممالک کو دواء بنانے کی اجازت ہے پاکستان اس میں سر فہرست ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گلیڈ نے جنوبی ایشیاء کے پانچ مینو فیکچررز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ، پاکستانی مینوفیکچررز بی ایف باییو سائنسز لمیٹڈ نے گلیڈ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے ،یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سے تجرباتی بنیاد پر دوائی کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی،8 مئی کو جاپانی حکام نے بھی اس دوائی کی منظوری دی تھی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد کمپنی دوائی بنانا شروع کرے گا ،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترجیح بنیادوں پر قانونی کارروائی کے بعد کمپنی کو دوا بنانے کی اجازت دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت گلیڈ سائنسز کے لائسنسنگ کے اہم اقدام کی تعریف کرتی ہے ، یہ اقدام پاکستان کے شعبہ صحت، معاشی اور سفارتکاری کے میدان میں اہم پیشرفت ہے، اس اقدم سے پاکستان میں کرونا کے مریضوں اور ہیلتھ ورکرز کو وباء سے نمٹنے کیلئے جدید بنیادوں پر سہولت میسر ہو جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی ادارہ معاہدہ کے تحت 127ممالک کو دوا فراہم کرے گا ، موجودہ صورتحال میں پاکستان کی فارما انڈسٹری کیلئے برآمدات کے شعبے میں اہم مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ترقی پذیر ممالک میں دوائی کی برآمد سے ہیلتھ کے شعبے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پوزیشن کو بہتر بنانے کا بھی موقع ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت بھر پور عملی اقدامات کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 7 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے دوا ساز کمپنی کے حکام سے میٹنگ بھی کی ہے اور چند ہفتوں میں ہی پاکستان میں اس دوا کی تیاری شروع ہو جائیگی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ دوا کی رجسٹریشن 5 ہفتوں میں ہوگی جبکہ 8 ہفتوں کے دوران اس کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس کے

بعد پاکستان سے یہ دوا ایکسپورٹ بھی کی جا سکے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ یہ دوا کم سے کم قیمت میں یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…