ایل این جی کیس، شاہد خاقان عباسی کیخلاف مزید ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گئے،عید کے بعد کیا ہونے جارہا ہے؟تفتیشی افسر نے پیشگی بتا دیا

7  مئی‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔ جس کی بنیاد پر عید کے بعد ضمنی ریفنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ احتساب عدالت میں اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔

شاہد خاقان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے تفتیشی آفیسر ملک زبیر نے سابق ایم ڈ پی ایس او شاہد الاسلام سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم بیرون ملک جان بوجھ کر روپوش ہوا ہے۔ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں کچھ مزید شواہد سامنے آئے ہین جس کی بنیاد پر عید کے بعد ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ٹرمینل ٹھیکے کے بعد شاہد خاقان عباسی کے فیملی اکاونٹس میں اربوں روپے آئے اس لئے بیٹے اور دیگر فیملی ممبران کیخلاف ثبوت بھی ریفرنس میں شامل ہوںگے۔ یاد رہے یکم کو ہونے والی احتساب عدالت میں ایل این جی ٹھیکے ریفرنس کی سماعت سات مئی تک ملتوی کر دی گئی تھی ۔ بدھ کو جج انسداد دہشت گردی عدالت شارخ ارجمند نے بطور ڈیوٹی جج سماعت کی۔ دور ان سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے تھے ۔شاہد خاقان عباسی ضمانتی مچلکے جمع کرانے اسلام آباد ہائیکورٹ بھی پہنچے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو چار ہفتوں کی راہداری ضمانت دے رکھی تھی ۔احتساب عدالت کراچی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر شاہد خاقان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…