اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

کورونا کا ملکی معیشت پر تاریخی وار ،بجٹ بنانا مشکل ہوگیا، تنخواہیں دینا بھی بڑا چیلنج ، حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کا حتمی فیصلہ کرلیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)کورونا وائرس اور لاک ڈائون کے ملکی معیشت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سال2020-21کیلئے بجٹ بنانا مشکل ہو گیاہے۔ذرائع نے وزارت خزانہ کے حوالے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی محصولات میں 5 ہزار ارب روپے کے مجموعی خسارے کا سامناہے،اس مجموعی خسارے کا کوئی توڑ نظر نہیں آرہا۔حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے پیکیج پر مذاکرات کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے،یہ فیصلہ مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کے

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں دینا صوبوں اور وفاق کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا ،نئے پیکیج کے ذریعے سہ ماہی بنیادوں پر تنخواہوں کیلئے رقوم یقینی بنانے کا فارمولا تشکیل دیا جائے گا،اب تک جتنے عالمی پیکج ملے ان کے استعمال کے اعدادوشمار پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پرچون ڈسٹری بیوشن اور صنعتی گراوٹ کے گراف پیش کئے جائیں گے،نیا پیکج ان گرافوں کے تجزیے کے بعد سامنے آنے کی امید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…