پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

میر شکیل الرحمان کی مشکلات کم نہ ہوئیں ،احتساب عدالت نے امیدوں پر پانی پھیر دیا، بڑا حکم سامنے آگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 28 اپریل تک نیب میں تحویل میں دیدیا، میر شکیل الرحمان پرائیویٹ پراپرٹی کی خریداری کے 34 سال پرانے معاملے میں 37 دن سے نیب کی حراست میں ہیں۔ ہفتہ کو میر شکیل الرحمان کو جسمانی ریمانڈ کی مدت تیسری بار ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عاصم ممتاز کی جانب سے میرشکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کی استدعا کی گئی، جس پر میر شکیل کے وکیل نے کہا کہ مجھے ابھی ریمانڈ کی درخواست کی کاپی ملی ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی فراہمی پر تیاری کے لیے وقت مانگا جس پر کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کر دی گئی۔بعدازاں جب سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف نیب نے مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، سرکاری محکموں سے ریکارڈ طلب کرنے کے کچھ ایس او پیز ہوتے ہیں، جیسے ہی سرکاری محکموں سے ریکارڈ ملا تو تفتیش مزید آگے بڑھے گی۔عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب نیب کو کس کس جگہ سے ریکارڈ ملنا باقی ہے، جس پر عاصم ممتاز نے بتایا کہ ایل ڈی اے سے کچھ مزید ریکارڈ کی درخواست کی ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کیاجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف اور ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں سعید موجود تھے، اجلاس میں نواز شریف نے ہمایوں سعید کو حکم دیا تھا کہ میرشکیل الرحمان کی درخواست پرعمل کیا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید دو گواہان سے میر شکیل الرحمان کی بالمشافہ ملاقات کروانی ہے لہذا جسمانی ریمانڈ بڑھایا جائے۔

میر شکیل الرحمان کے وکیل ایڈوکیٹ امجد پرویز نے اپنے دلائل میں کہا کہ بین الاقوامی میڈیا دیکھ رہا ہے کہ نیب کیا کر رہا ہے، نیب پر تنقید کرنا ہمارا حق ہے۔ایڈوکیٹ امجد پرویزنے کہا کہ تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، اب لاک ڈوان کا بہانا بنا کرنیب حکام عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان نے نیب حکام کے ساتھ تفتیش میں تعاون کیا، میر شکیل الرحمان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کرکے پرانا جھوٹا کیس ڈالا گیا، میر شکیل کو نیب حکام نے جب بھی شامل تفتیش ہونے کا نوٹس دیا وہ پیش ہوئے۔

کال اپ نوٹس پر لوگ نیب نہیں جاتے مگر میر شکیل الرحمان نیب میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے نیب کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے پہلا جسمانی ریمانڈ بھی انہیں گراؤنڈ ز پر مانگا تھا، نیب حکام عدالتی وقت کا ضیاع کررہے ہیں۔ایڈوکیٹ امجد پرویز نے کہا کہ نیب حکام نے اس وقت کے تمام افسران کی میر شکیل الرحمان سے ملاقات کروا چکے ہیں، میر شکیل الرحمان سے تمام افسران کی ملاقات کے بعد نیب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کا تمام ریکارڈ پہلے دن سے تفتیشی افسر کے پاس موجود ہے، اس اسٹیج پر نیب کو مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

میر شکیل الرحمان کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کے مؤکل کی سرکاری کیمرہ مین کی مدد سے سلاخوں کے پیچھے کھڑا کر کے تصویر بنوائی گئی، نیب حکام نے وہ تصویر اپنے من پسند میڈیا ہاؤسز کو دی جو کہ میر شکیل الرحمان کے مخالف ہیں۔امجدپرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ احد چیمہ کی گرفتاری کی تصویر جاری کرنے پرعدالت عالیہ کا نیب کے خلاف فیصلہ موجود ہے۔وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت کے خلاف کبھی کوئی خبر نہیں چلائی، اگر کچھ ایسا ہوا تو میر شکیل الرحمان سے پہلے میں اپنے آپ کو سر نڈر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی عزت کرتے ہیں اور کبھی سماعت پر اثر انداز ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے، عدالت کی عزت اور تقدیس کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم کرتے ہیں۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے فریقین کے وکلاء￿ کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔عدالت نے میر شکیل الرحمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 28 اپریل تک نیب کی تحویل میں دے دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…