ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاک ڈائون سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثر،آئی ایم ایف کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ای م ایف) نے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ۔ کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ پاکستان کو دیگر اداروں سے 25 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔

آئی ایم ایف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی آمدنی 7034 ارب روپے سے کم ہو کر 5979 ارب روپے ہو جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق کل ٹیکس آمدنی 5656 سے کم ہو کر 4633 ارب روپے ہو جائے گی جبکہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل کم ہو کر 3903 ارب روپے ہو جائیںگے ۔ٹیکس آمدنی 1319 ارب روپے سے کم ہو کر 1287 ارب رفوپے ہو جائیں گی ۔ پبلک سیکٹر پروگرام 1473 ارب روپے سے کم ہو کر 973 ارب روپے ہو جائے گا بجٹ خسارہ 3229 ارب روپے ہو سے بڑھ کر 3916 ارب روپے رہ جائے گا ۔ بجٹ خسارہ 7.3 فیصد سے بڑھ کر 9.3 ہو جائے گا ۔ ۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں سال ملکلی قرضے جی ڈی بی کے 85 فیصد سے بڑھ کر 90 فیصد تک پہنچ جائیں گے جبکہ پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے پاکستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے جبکہ کورونا وائرس سے پاکستان کا بجٹ خسارہ 687 ارب روپے بڑھ جائے گا اور شرح نمو 68 سال بعد پہلی بار منفی 1.5 فیصد رہے گی۔ پاکستان کے لئے بیرونی ادائیگیوں کا دبائو بڑؔھ رہا ہے اور کرونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں کے ترسیلات زر شدید متاثر ہو رہے ہإں جبکہ پاکستان کو دیگر اداروں سے 25 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…