منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کا بحران اور رمضان المبارک کی آمد ، وفاقی حکومت کا شاندار اقدام عوام کیساتھ ساتھ پرچون فروش تاجروں کو بھی مراعاتی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کا بحران  ملک میں جاری ہے اور ملکی معیشت بھی خستہ حالی کا شکار ہے ، جبکہ مضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔ حکومت نے رمضان المبارک کے مقدس ما ہ میں ملکی معیشت کی حالات خرابی کے باوجود اپنی عوام کی بہتری کیلئے اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں وفاقی حکومت نے عوام کیساتھ ساتھ کاروباری طبقے کیلئے بھی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پرچون فروش تاجروں کو بھی مراعاتی پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے عوام سمیت ریٹیلرز کیلئے مراعاتی پیکیج کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی کا قیام کر دیا ہے ۔ کمیٹی میں خزانہ ڈویژن، ایف بی آر، رٹیلیرز ایسوسی ایشن عہدیدار اور تاجروں کے نمائندوں پر شامل ہونگے۔ کمیٹی پرچون فروش تاجروں کیلئے مراعات پیکج جلد تیار کرے گی ۔مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صورتحال کی وجہ سے ریٹیل سیکٹر میں بھی اس سال منفی گروتھ کا امکان ہے ۔ انہی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹیلرز کو ٹیکسوں میں رعایت دی جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی جی ڈی پی میں 18 فیصد حصہ ہے جس سے ملک کی 16 فیصد افرادی قوت کوروزگار فراہم کرتا ہے۔ ایف بی آر کے سسٹم سے جڑے ریٹیلرز طبقے کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…