ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

24گھنٹوں میں 17ہلاکتوں نے ملک بھر کو ہلاکر رکھ دیا ،جانتے ہیں ابھی بھی کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے؟

datetime 16  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 6 ہزار 506 ہو گئی، جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 17 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اس جان لیوا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کی کل تعداد 124 ہو چکی ہے۔

ملک میں 4 ہزار 719 کورونا کے مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 39 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 645 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے۔دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے نوے فیصد نئے کیسز امریکا اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ براعظم یورپ کے چند ملکوں میں متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ چند میں یومیہ اضافہ کنٹرول میں ہے۔ ان دنوں برطانیہ اور ترکی میں کووڈ انیس کے مریض تیزی سے بڑھ رہے ہیں جب کہ اٹلی اور اسپین میں متاثرین کی تعداد کم ہوتی دکھائی دے رہیہے۔ ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے جنیوا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت نوے فیصد نئے کیسز امریکا اور یورپ میں سامنے آ رہے ہیں۔ ان کے بقول چین کے لیے سب سے بڑا خطرہ درآمدی کیسز ہیں۔ ہیرس نے مزید بتایا کہ وائرس کے خلاف کسی موثر ویکسین کی منظوری میں کم از کم بھی ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…