جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یا اللہ رحم ،پاکستان بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں یکدم تیزی سے اضافہ،کئی گھروں میں کہرام ، رقت آمیز مناظر

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 113 ہوگئی ، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6146 تک پہنچ گئی،113 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئیں، خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 28 ، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو اب تک ملک میں کورونا کے مزید 162 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں،اب تک سندھ میں 150 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 9 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے،وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔آزاد کشمیر سے اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔پنجاب میں ایک روز قبل کورونا کے مزید 289 کیسز اور 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 2945 ہوگئی ہے ، 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 1055 تبلیغی ارکان، 1100 عام شہری اور 89 قیدی کورونا میں مبتلا ہیں،پنجاب میں اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں بھی ایک روز قبل17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 248 ہوگئی،صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کے 124مریض صحت یاب ہوچکے ہیں،واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کے مریضو ں کی تعداد کے حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان ،محکمہ صحت اور وفاقی حکومت کی رپورٹس میں تضاد نظر آنے لگا ہے ۔ محکمہ صحت اور ترجمان حکومت بلوچستان کی رپورٹس میں پچھلے کئی روز سے صوبے میں کورونا سے صرف ایک موت بتائی جارہی ہے جبکہ وفاقی حکومت کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم 2 اموات بتا رہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایک روز قبل 65 نئے کیسز اور تین اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 25 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 178 ہوچکی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی ایک روزقبل کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 234 ہو گئی تھی۔گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 175 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں ،3 افراد وفات پاچکے ہیں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…