پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 100ہوگئی ، 2صوبوں میں 35،35اموات

14  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مزید 4 ہلاکتوں کے بعدپاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5782 تک پہنچ گئی۔ملک میں ہونے والی 100 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبرپختونخوا میں 35، 35 ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے افراد کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ کے ذریعے گرفتار افراد کی رہائی کے لیے ہدایات صوبوں کو دی جائیں گی۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈائون کر دیا گیا ہے جس کے بعد دفعہ 144 نافذ کر کے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور باہراکھٹے ہونے سے بھی گریز کریں۔اس سلسلے میں لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری ملک بھر میں تعینات کردی گئی ہے جس کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے کم ملیں اور کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ پوری دنیا کی طرح کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدام کئے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…