اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ 3 مزید کورونا مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد اموات کی تعداد 96 ہو چکی ۔ملک میں 4 ہزار 256 کورونا کے مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 378 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔دریں اثنا ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین کا کورونا کے
علاج کے لیے ویکسین تیارکرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے ،ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی کے مطابق انٹرا وینیس امیونوگلوبیولن ویکسین کوروناکے خلاف جنگ میں اہم پیشرفت ہے۔ترجمان نے بتایا کہ صحت یاب مریضوں کے جسم سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سےگلوبیولن تیارکی گئی ہے، ڈاؤ کے ماہرین نے تیارگلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سے کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گلوبیولن کی تیاری کورونا بحران میں امید کی کرن ہے۔