ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، 18رہائشی علاقے ریڈزون قرار 14آبادیاں، معروف ہائوسنگ سوسائٹی کے انٹری گیٹ ، ایک بڑا بینک بھی سیل

datetime 11  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں لاک ڈاؤن پر عمل نہ کرنے پرمتعدد رہائشی آبادیاں بھی کرونا وائرس کی زد میں آنے لگیں ، 18 آبادیاں ریڈ زون قرار ، 14آبادیوںکو سیل کر دیا گیا ۔ایک معروف ہائوسنگ سوسائٹی کے انٹر ی گیٹ سیل کر دیے گئے ۔ انٹری گیٹ پر موجودہ سکیورٹی گارڈز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شمالی لاہور کی آبادیوں چاہ میراں، مصری شاہ، سنگھ پورہ،مکھن پورہ،مغل پورہ،غازی آباد میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی جس پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت حرکت میں آگئے اور ان آبادیوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا۔ چاہ میراں (مصری شاہ) اور مکھن پورہ میں دو شہریوں کے گھروں میں کرونا وائرس کی تصدیق کیساتھ ساتھ مغل پورہ میں لوکو ورکشاپ کے قریب ریلوے کوارٹرز کے رہائشیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح عظیم گارڈن کے رہائشیوں دو ریلوے ملازمین میں کرونا وائرس پایا گیا ہے جس پر ان آبادیوں کو بھی مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح حسن پار ک، چونا بھٹیاں اور چاہ میراں سمیت سنکھ پورہ اور مکھن پورہ کو مکمل طورپر سیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے ان آبادیوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے یہاں آنے جانے پر پابندی ہے اور یہاں ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جو سرکاری حکام کیساتھ مل کر فرائض سرانجام دیں گے یہ نوجوان سرکاری حکام کیساتھ مل کر لوگوں کو ادویات، کھا نا اور دیگر چیزیں بازار سے لا کر دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے غازی آباد کی جن گلیوں میں کرونا کے دو مریض سامنے آئے ہیں ان کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء ذرا ئع کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں ایک بڑا بینک بھی سیل کردیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اس بینک کے ایک افسر میں کرونا وائرس پازیٹو آیا جس کے بعد یہ بینک بھی سیل کردیا گیا اور اس کے تمام ملازمین اور ان کے گھر والوں کے ٹیسٹ لے کر لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…