اسلام آباد( آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تفصیلی سروے اور ٹیسٹ اور زمینی صورتحال کے پیش نظر بھارہ کہو اور شہزاد ٹائون کی گلی نمبر 6 کے ملحقہ علاقوں کو ڈی۔سیل کرنے کا حکم جاری کر دیا جبکہ کوٹ ہتھیال میں واقع بلال مسجد، مکی مسجد کے گردونواح میںلاک ڈاون برقرار رہے گا۔جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق ڈی۔سیل کئے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ
شہزاد ٹائون کی گلی نمبر6 اور بہارہ کہو کے علاقہ کوٹ ہتھیال کے نواحی علاقے بلال مسجد، مکی مسجد اور ملحقہ آبادیوں میں لاک ڈائون برقرار رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے حکم نامہ میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں سروے، سرویلینس اور مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں، عوام کے تعاون سے ہی کورونا وائرس پر قابو پانا ممکن ہے۔