کراچی ( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے بھارت سے امدادی سامان جرمنی لے جانے 2طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے انتہائی بردباری اور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے امدادی سامان جرمنی لے جانے والے 2 طیاروں کی رہنمائی کی ہے۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے کورونا
متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی لے جارہے تھے، بھارتی طیارے کراچی ریجن کی فضائی حدود سے گزر رہے تھے جن میں سے ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے فرینکفرٹ جارہا تھا۔سی اے اے کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔بھارتی حکام نے پاکستان کےاس اقدام کی تعریف کی۔