اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،ان کی عمریں 60اور 80سال تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں آج دو اور خیبر پختونخواہ میں 2مزید افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد39ہو گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آ ج بروز جمعہ کے دن 91کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
متاثرہ مریضوں کی تعداد 2490تک پہنچ گئی ہے ۔ صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں مزید 2 افراد مہلک وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق مریضوں کی عمریں 80 اور 60 سال تھیں جن کا یکم اپریل کو کرونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا ۔ جن آئسولیشن منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے ہیں۔