ہفتہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان سے غیرسیاسی شخصیت کی ملاقات اور بریفنگ کا انکشاف

datetime 17  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تناؤ کے دوران اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان سے ایک غیرسیاسی، مگر بااثر شخصیت کی ملاقات کی خبر نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سینئر صحافی نجم سیٹھی کے مطابق، 6 مئی کو اس ملاقات میں عمران خان کو ملکی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جو بالکل اسی نوعیت کی تھی جیسی کسی موجودہ وزیر اعظم کو دی جاتی ہے۔نجم سیٹھی کے مطابق، اس ملاقات کا مقصد عمران خان کو موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کرنا اور بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر ان کا اعتماد حاصل کرنا تھا۔

بریفنگ میں عمران خان کو بتایا گیا کہ ملک کو اس وقت متحد رہنے کی ضرورت ہے، اور ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی پارٹی، بالخصوص یوتھ ونگ کو سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مہم روکنے کی ہدایت دیں۔جواب میں عمران خان نے کہا کہ ان کے اور ریاستی اداروں کے درمیان اختلافات ثانوی نوعیت کے ہیں اور وہ قومی مفاد میں اپنی سیاسی جدوجہد کو فی الحال پسِ پشت ڈالنے پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے لیے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارت کے خلاف متحد رہیں گے۔ اس پر ملاقات کرنے والی شخصیت نے ان کے رویے کو سراہا اور کہا کہ یہی توقع ان سے تھی۔نجم سیٹھی نے مزید انکشاف کیا کہ اس ملاقات کے بعد کئی اہم پیشرفتیں دیکھنے میں آئیں۔ مثال کے طور پر، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان کو “سائبر وارئیرز” قرار دیا، جو نرم لہجے میں پیغام دینے کی کوشش تھی۔

پنجاب میں “پاکستان زندہ باد” ریلی نکالنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو 24 گھنٹے کے اندر رہا کر دیا گیا۔اسی دوران رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ کی جانب سے تحریک انصاف کے لیے نرم لہجے میں بات کی گئی، اور الیکشن کمیشن کو سینیٹ کی خالی نشست (جو ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی) پر الیکشن کرانے کی ہدایت دی گئی، جسے مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔نجم سیٹھی نے پیش گوئی کی ہے کہ جون کے آغاز تک عمران خان کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے، اور ان کی سزا معطلی کے کیس کو عدالت میں زیر سماعت لایا جا رہا ہے، جو ایک اہم قانونی پیشرفت ہے۔ ان کے بقول، عید سے قبل پی ٹی آئی کے متعدد اہم رہنماؤں کی رہائی کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…