بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

”اپنا کماؤ…اپنا کھاؤ”…وزیراعلیٰ نے تاریخ رقم کر دی

datetime 17  مئی‬‮  2025 |

لاہور (ا ین این این آئی)”اپنا کماؤ …اپنا کھاؤ”وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ رقم کر دی،صرف 3ماہ میں 1لاکھ7ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون جاری کئے گئے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ 90روز میں 57913نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے ۔پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوںکا پراسیس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی کی ہدایت پر آسان کاروبار کارڈ اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی ایکٹیو کیا جا سکے گا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایکسپورٹ اور مینو فیکچرنگ سیکٹر لون کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے پی ایس آئی سی اور بنک حکام کو ہدایت کی کہ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پروگرام کسی صورت نہیں رکنا چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا،خصوصی اجلاس میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی پی ایس آئی سی سارہ عمر نے آسان کاروبار سکیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔بتایا گیا کہ چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3010افراد کو18 ارب روپے کے لون جاری کئے۔چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ4ہزارافراد کو43ارب روپے کے قرض کا اجراء کیاگیا۔ چیف منسٹر آسان کاروبارفنانس کے لئے 74579درخواستیں وصول ہوئیں، 2505 منظور اورقرضے مل گئے ہیں۔چیف منسٹر آسان کاروبار فنانس ٹیرٹو کے لئے12029 درخواستیں موصول ہوئیں، 505منظور کرکے قرضے مل گئے۔

چیف منسٹر آسان کاروبار کارڈ سکیم کے لئے 1380838 درخواستیں موصول ہوئیں،104133 منظور کر کے قرضے جاری کر دئیے گئے۔ ٹرانسپورٹیشن کاروبار کے لئے 1312افراد نے3ارب 91کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے۔ ٹریڈنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کے لئے 175افراد نے3 ارب94 کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے۔پروفیشن سروسزایگری کلچر، ڈیری،فوڈ،بیوٹیشن،آٹو،فرٹیلائزر،پیسٹی سائیڈاوردیگر کاروبار کے لئے بھی لون حاصل کرنے کا رحجان پیدا ہواہے۔آسان کاروبارکارڈ کے ذریعے سروسزمہیا کرنے والے سب سے زیادہ 61996افراد نے 26ارب 13کروڑ روپے کے لون لئے ہیں۔ٹریڈنگ کے لئے 24522افراد نے10ارب 75کروڑ روپے کے قرض حاصل کئے۔ ایگری سمال بزنس کے لئے10699افراد نے 3ارب69کروڑ روپے کے قرض لئے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان ، ڈی جی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں کاروبار کے لئے لون لینے والوں کا تناسب زیادہ ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…