عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے شکایات آ رہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کیلئے ایک خاص ذہنیت کے تحت پہلے ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے پھر جہاں انکی جماعتیں مراکز میں موجود ہوں یا کہیں سفر کررہی ہوں انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تاثر یہ ہے کہ یہ سب کچھ زلفی بخاری کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے تاکہ تفتان سے کپتان تک کے ذمہ داروں کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرکے بیگناہوں کو صلیب پر چڑھایا جائے دہشت گردی سے کرونا تک کا کارڈ آخر کب تک مذہب کے خلاف استعمال کرنے کی یہ بھونذی روایت برقرار رہے گی انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا ٹرائل بند کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔