اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی کی کورونا متاثرہ افرادلیے خطیر رقم کی امداد ضرورت کے وقت حقیقی دوست کا پتہ چلتا ہے،میئر بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے

30  مارچ‬‮  2020

روم(این این آئی)اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کورونا سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے خطیر رقم امداد میں دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارپی میں پاکستانی کمیونٹی نے کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران اٹلی کی حکومت کو عطیہ کیا۔کارپی کے میئر البرٹو بیلیلی نے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں حقیقی دوست قرار دیا۔اپنی ایک فیس بْک پوسٹ کے ذریعے البرٹو نے بتایا کہ

کارپی اور اس کے آس پاس پاکستانی رہائیشیوں نے مالی تعاون کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے اپنے نانا کی ایک بات نقل کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت کے وقت حقیقی دوست کا پتہ چلتا ہے۔انہوں نے عطیہ کرنے والے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں آپ سب جس دوستی کا اظہار کر رہے ہیں اس کے بے حد ممنون ہیں۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھیجا گیا خط بھی تحریر کیا جس میں مالی تعاون کرنے والے افراد نے اٹلی کی حکومت سے اس مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کیا اور کورونا سے موت کے منہ میں جانے والوں کے لیے اظہار تعزیت بھی کیا۔خط میں لکھا گیا کہ مشکل وقت میں اٹلی بڑے حوصلے اور وقار کے ساتھ گزار رہا ہے، خط کے آخر میں عظیم مفکر علامہ اقبال کا قول بھی لکھا گیا۔اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو سراہنے کے لیے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز سید زلفی بخاری نے ایک ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ جس طرح کورونا وائرس کی کوئی سرحد نہیں اسی طرح اس مشکل گھڑی میں امداد کی بھی کوئی سرحد نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…