ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

1لاکھ سے زائد کٹس، 20لاکھ سے زائد ماسک ، 77ہزار میڈیکل کورز، وینٹی لیٹرز چین سے طبی ماہرین کی ٹیم امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ، جانتے ہیں یہ ڈاکٹرز پاکستان میں کتنا عرصہ قیام کرینگے؟

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے 8 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم امدادی سامان لے کر پاکستا ن پہنچ گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق سامان میں کورونا کی تشخیص کی 1 لاکھ پانچ ہزار سے زائد کٹس، 20 لاکھ سے زائد ماسک 77 ہزار میڈیکل کور اور وینٹیلیٹرز بھیجے گئے ہیں۔ چین کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے حکومت پاکستان کی پہلے بھی مدد کی گئی تھی جس کے بعد آج تیسرا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

چین نے پاکستان سے اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا وائرس کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو آج پورا کرتے ہوئے 8 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم امدادی سامان لے کر پاکستا ن پہنچ گئی ۔دریں اثناترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر خارجہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں مدد کے لئے چینی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششوں میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے،چین اب تک کی امداد میں 12ہزار ٹیسٹ کٹس ، 3 لاکھ ماسک ، 10 ہزارحفاظتی سوٹ دے چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چینی حکومت نے 4 ملین امریکی ڈالر کورونا وائرس کے لیے الگ ہسپتال بنانے کے لئے بھی دئیے ہیں،سنکیانگ حکومت نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ حکومت سندھ کو بھی 50 ہزار ماسک فراہم کیے ہیں،چین سے نجی ذرائع سے ڈونیشن کی رقم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈیشن نے 50 ہزار ٹیسٹ کٹس اور 5 لاکھ ماسک عطیہ کیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ چین نے خنجراب پاس کے ذریعے 67 ملین روپے کے دو ٹن ماسک ، ٹیسٹ کٹس ، وینٹی لیٹر ، طبی حفاظتی لباس بھی مہیا کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر شی جنپنگ کی متحرک قیادت میں زیادہ مضبوطی اور گہرائی حاصل کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ نے حال ہی میں اظہار یکجہتی کے لئے بیجنگ کا دورہ کیا ،پاکستان پہنچنے والے چینی ڈاکٹر 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کریں گے،چینی ڈاکٹر پاکستانی ڈاکٹرز کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق اپنے تجربات شیئر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…