ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، عمرصرف کتنے سال تھی؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( آن لائن )فیصل آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض دم توڑ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 22سالہ شخص کو کچھ دن پہلے کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی ۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے خوداپنی ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیصل آباد کا ایک نوجوان کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ کر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ پنجا ب کے متاثرہ افراد کی تعداد 490بتائی گئی ۔

چین سے شروع ہونیو الے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1300 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ا س سے جاں بحق ہونیو الے افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کیچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاون کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلائو کو رروک سکتے ہیں۔

اس سے علاوہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی سکریننگ کے لئے موبائل یونٹس قائم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں کے گھروں میں جا کر ان کی سکریننگ کی جائیگی۔ ابتدائی طور پر 9 موبائل یونٹس قائم کئے گئے ہیں لیکن بعد میں ان کی تعداد 16 کر دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…